’’ٹیم میں شمولیت کا خواب دیکھنا چھوڑ دیا ہے‘‘

0

لاہور (امت نیوز) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شمولیت کا خواب دیکھنا چھوڑ دیا ہے موجودہ حالات میں بھی پاکستانی سکواڈ میں جگہ نہ ملنا ان کیلئے سمجھ سے بالاتر ہے۔گزشہ روز میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے مصباح الحق اور یونس خان کی موجودگی کو میرے قومی ٹیم میں چانس نہ بننے کا باعث کہا جاتا رہا مگر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ سلسلہ برقرار ہے۔فواد عالم کا کہنا تھا کہ قومی سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں کہ انہیں کیوں منتخب نہیں کرتے لیکن وہ اپنی جانب سے کسی بھی ایونٹ میں ملنے والے موقع پر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا اصل ہدف کرکٹ کھیلنا ہے اور وہ اب بھی مایوس نہیں ہیں، پوری امید ہے کہ قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا پھر سے موقع ملے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More