یونس خان نے پروٹیز کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنائے

0

لاہور(امت نیوز)یونس خان نے پروٹیز کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنائے۔39.60کی اوسط سے 990 رنز بنائے۔جیک کیلس پاکستان پر بھاری ثابت ہوئے۔ پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ رنزجنوبی افریقہ کے جے ایچ کیلس نے بنائے۔انہوں نے19میچوں کی 33 اننگز میں 53.93کی اوسط سے1564رنزبنائے جن میں6سنچریاں اور8 نصف سنچریاں شامل ہی ںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 155 رنزہے۔دوسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ نے 16 میچوں کی 28 اننگز میں 46.62کی اوسط سے 1259 رنز بنائے جن میں4 سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور234رنزہے۔تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کے ہی اے بی ڈی ویلیرزنے12میچوں کی21اننگزمیں65.41کی اوسط سے1112رنزبنائے جن میں4سنچریاں اور3نصف سنچریاںشامل ہیںان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 278 رنزناٹ آؤٹ ہے۔ چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 13میچوں کی 25اننگزمیں51.70کی اوسط سے 1034رنزبنائے جن میں2سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیںان کازیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور118رنزناٹ آؤٹ ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More