سیوھن میں پولیس وین نے 2 نوجوان کچل کر مار ڈالے
سیوھن شریف (نمائندہ امت) سیوھن کے قریب پولیس وین نے دو نوجوان کچل کر مار ڈالے۔ پولیس وین ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد احمد کے پروٹوکول پر مامور تھی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھان سعید آباد بائی پاس کے قریب سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد احمد کے پروٹوکول پر مامور تیز رفتار پولیس موبائل نے سامنے جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار سیوھن شریف کے دو نوجوان 16سالہ وقاربھنبھرواور 17سالہ شاہد اوٹھو کچل کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جبکہ موبائل کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، دونوں نوجوانوں کی لاشیں بھان سعید آباد پولیس نے ایمولینس کے ذریعے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آصف میڈیکل سائینسز سیوھن پہنچائیں جہاں ضروری سے کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔ اے ایس پی سیوھن ڈاکٹرسمیع ملک نے ورثا کو یقین دلایا کہ جلد فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ان کے ساتھ انصاف کیا جائیگا، تاہم رات گئے تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔