گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن بنانے کا فیصلہ

0

کوئٹہ(امت نیوز) حکومت بلوچستان نے گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔وزیر اعلیٰ جام کمال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ گوادر کی ترقی کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد سے علاقے کی آبادی میں اضافہ اور تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن بنانے سے اس کی اہمیت بڑھے گی اور شہری سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔جام کمال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی دیگر میونسپل کارپوریشنوں کو بھی آبادی، رقبہ اور بنیادی ڈھانچہ کی بنیاد پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا، اس اقدام سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More