افریقی ملک گیبون میں فوجی بغاوت کی کوشش

0

لبریویل(مانیٹرنگ ڈیسک ) وسطی افریقی ملک گیبون میں جونیئر فوجی افسران نے سرکاری ریڈیو پر قبضہ کرکے فوجی بغاوت کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق علی الصبح گیبون فوج کے چند جونیئر افسران نے سرکاری ریڈیو پر قبضہ کرلیا اور 50سالہ صدارتی دور کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے نئے الیکشن کرانے کا وعدہ کیا۔دوسری جانب گیبون کے سرکاری ذرائع نے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4باغی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایک فرار ہوگیا۔ صورت حال مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More