تہران(امت نیوز)ایران میں زلزلے سے75 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز صوبہ کرمان شاہ زلزلے سے لرز اٹھا۔ اس کے نتیجے میں عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ زیادہ نقصان عراقی سرحد کے قریب علاقے میں ہوا۔جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ امریکی محکمہ ارضیا ت کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5 اعشاریہ5 ریکارڈ کی گئی۔ ایران زلزلے کی پٹیوں پر واقع ہے جہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔2003 میں صوبہ کرمان میں31000افراد ہوئے تھے۔