شہبازشریف کےکمردرد میں بہتری نہیں آسکی
اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی کمر درد میں بہتری نہیں آ سکی ۔میاں شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کی ہدایت پہلے ہی دے رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی دن میں دو مرتبہ فزیوتھراپی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی کمر درد بہتر ہونے میں 5دن مزید لگ سکتے ہیں۔