قبل از وقتپروٹوکول دینے کیخلاف درخوست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول دینے کیخلاف دائردرخواست پرسماعت میں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کرپیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو 8 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ آئینی درخواست اے کے ڈوگر نے دائرکررکھی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اورپنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہےجس میں موقف اپنایاگیا کہ عمران خان کاوزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول غیرقانونی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری امراعات اور پروٹوکول کا استعمال کر رہے ہیں، عمران عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کوہدایات لے کرپیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو 8 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More