تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس سمیت محکموں کی کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک خط میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اسپیکر سراج درانی سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔جمہوریت کا حسن برقرار رکھنے کیلئے پی اے سی کی چیئرمین شپ اور استحقاق کمیٹی اپوزیشن کے پاس ہونی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارلیمانی ماحول بہتر بنانے کے لیے مراد علی شاہ اسمبلی اجلاس شروع سے قبل قائمہ کمیٹیوں کا اعلان کردیں گے۔دریں سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ و گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس چیئرمین پی اے سی کا تقرر نہ ہونے کی صورت میں سندھ اسمبلی کے بائیکاٹ کا متفقہ فیصلہ کر لیا ۔اجلاس میں اس بات پرتشویش کا ا ظہار کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں پی اے سی چیئرمین تعینات کئے جانے کے باوجود سندھ اسمبلی میں اب تک کمیٹی نہیں بنائی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More