ٹینڈر کے باوجود اسپتال چورنگی نالے کی تعمیر شروع نہ ہو سکی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسپتال چورنگی سے ریڑھی روڈ تک نالے کا ٹینڈر منظور ہونے کے باوجود کام شروع نہیں کیا گیا ، مکینوں نے ڈی ایم سی ملیر کے چیئر مین سے نوٹس کی اپیل کر لی ۔ ‘‘امت ’’سروے کے دوران مسلم آباد کالونی کے مکینوں نے شکوہ کیا کہ آٹھ ماہ قبل اسپتال چورنگی سے ریڑھی روڈ تک نالے کا ٹینڈر منظور ہوا تھا ، تاحال نالے کا کام شروع نہ ہو سکا ۔ مکینوں نے بتایا کہ نالے میں فیکٹریوں سے کیمیکل ملا خطرناک پانی نالے میں گرایا جاتا ہے ۔ ٹوٹی ہوئی دیواروں سے کیمیکل ملا پانی سڑک پر آجاتا ہے ، جس کی وجہ سے رہائشی کی اذیت میں مبتلا ہیں ، علاقہ مکینوں نے چیئرمین بلدیہ ملیر سے اپیل کی ہے کہ نالے کی تعمیر کا کام جلد شروع کرایا جائے ۔