اسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ

0

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وفاقی حکومت نے ملک بھر کے اسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا ۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےاسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کی ہدایت کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے سپورٹس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی و دیگر نے شرکت کی ۔ ٹاسک فورس کی جانب سےوزیرِاعظم کو پاکستان میں کھیلوں کے ہر شعبے میں زبوں حالی، وجوہات اور ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے سفارشات پیش کیں۔ کرکٹ، ہاکی، اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے حوالے سے متعلقہ تنظیموں کی کارکردگی کا مفصل جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کھیلوں کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے نیا تنظیمی ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا۔نئے انتظامی ڈھانچے کا باقاعدہ اعلان رواں ماہ کے آخر تک کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More