مہم کے دوران موت کو قریب سے دیکھا- روسی کو پیما

0

لندن (امت نیوز)چھ دن تک 20 ہزار فٹ کی بلندی پر بے یارومددگار پھنسے رہنے والے روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف نے کہا ہے کہ وہ اس اکیلے پن کی حالات میں ہذیانی کیفیت سے گزر رہے تھے اور ان کو ایسا لگا کہ وہ بخیر و عافیت گھر پہنچ گئے ہیں حالانکہ ان کے ارد گرد شدید برفانی طوفان جاری تھا۔الیگزینڈر گوکوف پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی 7145 میٹر بلند چوٹی لاٹوک ون سر کرنے نکلے تھے تاہم مہم کے دوران برفانی طوفان کی وجہ سے وہ پھنس گئے ٗاْن کے پاس خوراک ختم ہوگئی اور ان کا ساتھی بھی نیچے آتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔انھیں پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بچایا گیا اور واپسی پر انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان مشکل حالات میں انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی 18 سال سے ساتھ دینے والی پارٹنر سے شادی کرنے کا سوال کریں گے۔الیگزینڈر گوکوف نے بتایا کہ وہ اور ان کے 26 سالہ ساتھی سرگئی گلیزونو چوٹی کی جانب بڑھ رہے تھے تاہم خراب موسم آڑے آگیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے انھوں نے نیچے اترنے کا فیصلہ کیا جب ان کا ساتھی پھسل کر گر گیا۔روسی کوہ پیما کے پاس سوائے دو رسیوں کے اور کوئی ساز و سامان نہیں بچا تھا اور ان کی ٹریکنگ ڈیوائس کی بیٹری بھی صرف دو فیصد رہ گئی تھی تاہم وہ مدد کیلئے پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More