’’قومی ایتھلیٹس میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘
اسلام آباد (امت نیوز)قومی ہیڈ کوچ محمد اصغر علی گل نے کہا ہے کہ قومی ایتھلیٹس ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 18 مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں گوہر شہباز، لیاقت علی، تنویر عباس، عزیر رحمن، عبید علی، محمد شہباز، نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی، عمر سعادت، اسد اقبال، اسد الرحمن، محبوب علی، محمد اکرام، رمیض جاوید، محمد ندیم، صدام علی اور ارشد ندیم شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ عاشق، ماریہ مراتب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہمراہ کوالیفائیڈ کوچز فیاض بخاری اور ناصر خان مرد کھلاڑیوں جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو سمی رضوی اور بشری پروین جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔