پی پی والے ہر حال میں خوش رہتے ہیں-شرجیل میمن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نےسابق وزیر شرجیل میمن و دیگر کیخلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب کرپشن ریفرنس میں ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری پرسماعت بغیر کسی کارروائی کے22جنوری تک ملتوی کردی ۔سماعت پر سابق وزیر و دیگر ملزمان کوپیش کیا گیا، ملزمان کے وکلا نے نیب گواہ عالم جوکھیوپر جرح کرناتھی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی والے ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔