مسافر کو لوٹنے پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کی رجسٹریشن کا حکم
اسلام آباد (نمائندہ امت ) اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کی جانب سے مسافر کو لوٹنے کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹیکسی ڈرائیورز کو اپنے اپنے کوائف جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسی سروس کے تمام ڈرائیورز کا ڈیٹا اپریل تک جمع کرائیں۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں بغیر کوائف کے لوگ گاڑیاں چلا رہے ہیں اوراس ادارے نے کہیں بھی اپنا ڈیٹا جمع نہیں کروایا ہوا ہے۔کمشنر نے بتایا کہ فراڈ کرنے والے ڈرائیور کی رجسٹریشن غلط کوائف پر کی گئی۔