سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید آج پھر پیش ہونگے
لاہور(امت نیوز)سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کی سماعت (آ ج) جمعہ تک ملتوی کردی گئی ،پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے جمعرات کے روز ناصر جمشید کے کیس کی سماعت کی تو ناصر جمشید کے وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت جمعہ کے روز تک ملتوی کردی گئی،ناصر جمشید آج جمعہ کو ٹربیونل کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروائیں گے ،ناصر جمشید پر پی سی بی اینٹی کرپشن کو ڈ کی مختلف شق کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔