حب میں مسلمانوں کو شراب بیچنے والے وائن اسٹورز مالکان کو تھانیدار کانوٹس

0

حب ( نمائندہ امت ) حب میں مسلمانوں کو شراب فروخت کرنے والے تمام وائن اسٹورز کے مالکان کے نام پر ایس ایچ او حب سٹی تھانہ عطاء اللا نمانی نے نوٹس جاری کردیئے ہیں ، نوٹس میں ایس ایچ او حب نے لکھا ہے کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ وائن اسٹورز سے زیادہ تر صرف مسلمان ہی شراب خریدتے ہیں ، جبکہ قبل ازیں متعدد بار ہدایات دی گئیں ہیں، کہ مسلمانوں کو شراب ہر گز نہ دیں اور ہدایات کے باجود بھی اس کے کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ، واضح رہے کہ حب شہر میں 6لائسنس یافتہ شراب کے اسٹورز ہیں ، جہاں شراب خانوں میں حسب معمول کے مطابق مسلمانوں کو شراب کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں ، بتایا جاتا ہےکہ حب کے تمام شراب خانے مسلم آبادیوں میں کھولے گئے ہیں، جہاں ہندووں کی کوئی آبادی نہیں ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وائن اسٹورز مالکان کو دیئے گئے لائنس میں لکھا گیا ہے کہ شراب خانے پر مسلمانوں کا داخلہ منع ہے ، حکم نامے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کے باجود بھی ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شراب خانوں کے مالکان کو پہلے بھی کئی بار پولیس کی جانب سے ایسے نوٹس موصول ہوئے تاہم ان پر کسی وائن شاپ مالک نے عمل نہیں کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More