فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی میں ملازمین کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ
کراچی(پ ر)فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر کی زیرصدارت چھٹا اجلاس ہوا،جس میں ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔ بورڈ اجلاس میں آئندہ سال کے بجٹ، سوسائٹی کی ممبر شپ فوری کھولنے اور انتقال کرجانے والے حقیقی ماہی گیروں کے ورثاء کو ممبر شپ دینے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات اور گریجویٹی فنڈ کے قیام کی منظور ی دی گئی ہے۔ اجلاس میں وائس چیئرمین ابوذر ماڑی والا،ڈائریکٹرز حاجی شفیع جاموٹ،آصف بھٹی،وڈیرہ حبیب اللہ،حاجی عبدالروف ابراہیم،حنیف لاڑا،ڈاکٹر یوسف،جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر سندھ فشریز محمد سلیم،سیکشن آفسر فنانس نصیر احمد اور ڈائریکٹر آپریشن فش ہاربر انیس احمد سومرو ودیگر بھی موجود تھے۔