پی ٹی وی حملہ کیس میں متعدد وزرا کی حاضری سے استثنیٰ منظور

0

اسلام آباد(صباح نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،،شفقت محمود، پرویز خٹک اور اعجاز چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی نے کی۔سماعت پر جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صدر عارف علوی کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی تھی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)کی گذشتہ حکومت کے خلاف دوہزار چودہ میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دیئے گئے 126 روزہ دھرنے کے دوران ہنگامہ ہوا اور کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا تھا۔اس موقع پر ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More