”کیمپ میں شریک ہاکی پلیئرز سخت محنت کررہے ہیں“

0

لاہور(امت نیوز ) پرو ہاکی لیگ کےلئے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سعید خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگائے گئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے ،ان کی فٹنس اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کےلئے بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ کیمپ میں شرکت سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پروہاکی لیگ میں شرکت سے نوجوان پلیئرز کو انٹرنیشنل سطح پر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ میں اٹیکنگ ہاکی کھیلے گی ۔ماضی میں دفاعی ہاکی کھیل کر ہم نے بہت نقصان اٹھالیا، ورلڈ کپ میں اس حکمت عملی سے ہم صرف ایک گول کرسکے، اب اس سوچ کو بدل کر اٹیکنگ ہاکی کو فروغ دیں گے۔ کیمپ میں اسی چیز پر فوکس کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گول کرسکیں۔1994 کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اس وقت کامیابی جارحانہ ہاکی کھیلنے سے ملی تھی۔ اب بھی اسی حکمت عملی سے کارکردگی کا گراف بلند کرسکتے ہیں۔۔ انہوں نے لیگ میں قومی ٹیم کی عدم شرکت کی اطلاعات کے جواب میں کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More