پاکستان میں اسپورٹس کا نیا انفراسٹر بنانے کی تیاری

0

لاہور(امت نیوز)پاکستان میں اسپورٹس کا نیا انفراسٹر بنانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس ضمن میں ہاکی فیڈریشن کو کارپوریٹ ادارہ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ جبکہ دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کی مانٹرینگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوںاسپورٹس ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا،جس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، پرویز خٹک، چیئرمین پی سی بی احسان مانی،نعیم الحق،افتخار درانی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ، ہاکی،اسکواش، فٹبال سمیت تمام کھیلوں سے متعلقہ تنظیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی سی بی نے اجلاس کے شرکاءکو کرکٹ بورڈ کے امور پر بریفننگ دی،انہوں نے وزیراعظم کو کھیلوں کی بہتری کے تجاویز پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں تمام کھیلوں کی بہتری کے لئے انفراسٹرکچر بدلنے کی تجویز پیش کی گئی،اسکواش اور اسنوکر سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچانے کے لئے تجاویز دی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More