زیادتی کیس واپس لینے کیلئے ملزم کے اہلخانہ کی دھمکیاں

0

کراچی (رپورٹ: خالد زمان تنولی )شاہ فیصل کالونی میں بچی سے زیادتی کے ملزم کے اہلخانہ متاثرہ خاندان کو مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیاں دینے لگے ۔ متاثرہ خاندان نے تھانے میں درخواست دیدی تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی بچی کی والدہ سیما سلمان نے چیف جسٹس اور آئی جی پولیس سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی تھانے میں سیما سلمان احمد نے درخواست دی کہ 3جنوری کو امان ولد مبین نے میری 12سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ سے شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج ہےپولیس میری بیٹی اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کراچکی ہے ملزم اور اس کا بھائی دونوں ایک سیاسی جماعت کے کارکن ہیں درخواست مے مطابق ملزم کے رشتے دار علی قائم خانی اور ناصر ایک روزمیرے گھر آئے اور مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالااور اگلے روز ملزم کا بھائی ذ یشان اور عامر بغیر دستک دیئے گھر آئے اور دھمکی دی کہ مقدمہ واپس لے لو ورنہ سب کو گولیاں مار دیں گے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بچی زیادتی کے بعد ہم شدید خوف زدہ ہیں اوپر سے دھمکیاں ملنے پر پورا گھر شدید اذیت میں ہے ۔ملزم کے بھائیوں عامر ذیشان اور دیگر سے خطرہ ہے اگر ہمیں کوئی نقصان ہوا تو یہ لوگ ذمہ دار ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More