سرگودھا جیل میں قیدیوں سے ’’کرایہ ‘‘ وصولی کا انکشاف

0

سرگودھا(امت نیوز) سنٹر جیل سرگودھامیں قیدیوں سے ’’کرایہ‘‘ وصول کیے جانے کا انکشاف ہواہے جس کے خلاف آواز اٹھانے والے نوجوان قیدیوں کو چھری کے وار سے زخمی کردیاگیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرگودھا شاپور جیل میں 7قیدی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کوتشویشناک حالت میں ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔قیدی آصف حسین اور شاہد کا ایم ایل سی ہونے کے باوجود تاحال تھانہ شاہپور پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ ایس ایچ او عظمت جوئیہ سے رابطہ کیا گیا انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ہسپتال میں زیر علاج زخمی قیدی آصف حسین نےمیڈیا کو بتایا کہ شاہپورجیل انتظامیہ کی کرپشن اپنے عروج پر ہے جہاں جیل میں رہنے کا بھی ’کرایہ‘ لیا جاتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بجلی کی مرمت کے پیسے بھی ’’پرچی صورت‘‘ میں وصول کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ زخمی آصف حسین قتل کے مقدمے میں قید ہے۔آصف حسین نے جیل انتظامیہ پر کرپشن کے الزامات لگائے اور کہا کہ ’’انتظامیہ نے اپنے ٹاؤٹوں سے جیل میں تشدد کروایا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ’’جس چھری سے حملہ کیا گیا وہ کچن سے فراہم کی گئی‘‘۔اس ضمن میں سپرنٹنڈنٹ جیل سیف گوندل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مہر آصف لک نے موقف دینے سے انکار کردیا اور اپنے فون بند کردیئے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ ’’سرگودھا شاہ پور جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے واقعہ پر ملازمین سے خاموشی اختیار رکھنے کی تاکید کی اور تمام ملازمین سے قرآن پر حلف لیا‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More