غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے خاتون شہید-14زخمی

0

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز)مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، غزہ میں قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک اور خاتون شہید، جبکہ14افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے جمعہ کو غزہ کی پٹی پر احتجاج پر بلااشتعال فائرنگ کرکےایک خاتون کو شہید کردیا۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی صحافی، امدادی کارکن سمیت 14 افراد کواسپتال لایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نےمظاہرین پر آنسو گیس، صوتی بموں اور گولیوں کی بارش کردی،جس میں سر پر گولی لگنے سے خاتون شہید ہوگئی۔ غاصب صہیونی ریاست کیخلاف گزشتہ برس 30 مارچ سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، فلسطینی شہری ہر جمعہ کو اسرائیلی سرحد پر غزہ کی ناکہ بندی کیخلاف مظاہرہ کرتے ہیں، جس میں اب تک260فلسطینی شہیداور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More