جامعہ ستاریہ الاسلامیہ میں فن خطابت سیمینار

0

کراچی (پ ر) علم وعقل کے درست استعمال سے انسان فن خطابت کے امور سے آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔ انسان قرآن حدیث کا علم سیکھ کر جب وعظ ونصیحت کے جوہر دکھاتا ہے تو سامعین خطیب کی ہر بات کو ذہن نشین کرلیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وقاص احمد فاروقی نے جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم نے ملک بھر میں فن خطابت کے کورس کرواکر 400سے زائد طلبہ تیار کئے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں جوش خطابت کے ذریعے دین اسلام کی سربلندی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اس موقع پر حافظ محمد انس مدنی نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More