پنجاب میں حساس اداروں کے دفاتر پر ممکنہ حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری
لاہور( این این آئی )پنجاب میں حساس اداروں کے دفاتر پر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے بعد تمام دفاتر کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے تمام متعلقہ افسران کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ چار دہشتگردوں کی جانب سے 20جنوری کو لاہور سمیت پنجاب کے کسی علاقے میں حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام دفاتر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔