لیگی رہنماؤں کی فوادچوہدری سے خوش گپیوں کی وڈیووائرل

0

لاہور(امت نیوز)نوازلیگی رہنماؤں کی فوادچوہدری سے خوش گپیوں کی وڈیووائرل ہوگئی۔سخت سیاسی مخالفت کے باوجود سیاسی رہنماؤں کے آپس میں ذاتی تعلقات بے مثال ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف اس وقت ملک میں دو بڑی حریف جماعتیں ہیں اور دونوں کے درمیان سیاسی گرما گرمی بھی عروج پر ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنما ٹی وی اسکرینز پر روز ہی ایک دوسرے پر بیان داغتے رہتے ہیں لیکن ان کے ذاتی تعلقات بے مثال ہیں۔لاہور فیسٹیول کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ن لیگی رہنماؤں مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے تینوں رہنما آپس میں خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔ اس دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نےمسکراتے ہوئے دوستوں سے کہا کہ لوگ کہیں گے کن لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے جس پر مصدق ملک نے کہا کہ لوگوں کو اندر کی بات پتہ چل جاتی ہے ۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیال کریں کیمرے آن ہیں، جس پر مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں آپ کے ساتھ تصاویر بہت مشہور ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More