بلدیاتی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے قانونی ترامیم ضروری ہیں -معید انور
کراچی (پ ر) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہاہے کہ ضلع میں کارکردگی اور بلدیاتی سہولیات کی بہتری اور تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ اختیارات اور وسائل محدود ہونے کی وجہ سے سہولیات کو تیزی سے عوام تک پہنچانے میں دشواریوں کا سامنا ہے بلدیاتی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم ضروری ہوچکی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22کے چیئرمین عبدالسلام کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 16 میں گرین بیلٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل سنے اور دکانداروں کو متنبہ کیا کہ جو دکانداراضافی جگہیں گھیرے ہوئے ہیں وہ ازخود ان کا خاتمہ کردیں ۔ تجاوزات کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے ۔