مختلف علاقوں سے مفرور ملزم-قاتل -اسٹریٹ کرمنلزسمیت23گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں سے مفرور ملزم، قاتل سمیت 23ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات، ودیگرسامان برآمد کر لیا ۔جبکہ 21مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمودآباد پولیس نے عثمان غنی پارک کے قریب ملزم امجد دادا کو گرفتار کر کے 3کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ مفرور ملزم آصف مسیح کو گرفتار کر لیا، گلبہار اور بغدادی پولیس نے شاہ جہاںاور صابر سے ایک ایک کلو چرس برآمد کر لی ۔مومن آباد پولیس نے 3ملزمان عابد ، اعجاز اور شاہ کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔حیدری مارکیٹ سے گرفتار ملزم ریحان سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی ۔ نیو کراچی پولیس نے قتل کے مفرور ملزم عارف کو گرفتار کر لیا جبکہ عرفان الدین سے شراب کی بوتلیں اور محمد خلیل سے گٹکا ماوا کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ، زمان ٹاؤن میں دانش سے 280گرام چرس برآمد ہوئی۔ سمن آباد پولیس نے وجاہت بٹ اور رضوان کو گرفتار کر کے 2پستول برآمد کر لئے ر ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، بن قاسم پولیس نے ملزم جہانزیب سے منشیات برآمد کر لی شاہ لطیف پولیس نے دوران گشت ملزم رضا کو گرفتار کر کے اسلحہ اوربارود برآمد کر لیا ۔ ایئر پورٹ پولیس نے جیب تراش ندیم کو گرفتار کرلیا۔ عزیز آباد پولیس نے مقابلے کے بعد عدنان اور شہزاد کو گرفتار کرکے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ اسٹیل ٹا ؤن پولیس نے امین عرف مینا، طا ہر اور مناف کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا۔ ایس پی جمشید ڈویژن شمائل ریاض ملک کی سربراہی میں پولیس نے سولجربازار میں کومبنگ آپریشن کے دوران 21مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دی ہے زیر حراست افراد سے 5موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More