رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں چائے کی درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں چائے کی درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 250.413 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.63 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں درآمد شدہ چائے کا حجم 95 ہزار977 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔