سیسی خورد برد کیس میں نیب کو جواب کیلئے مہلت
کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محکمہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی(سیسی) میں خورد برد کرنے سے متعلق کیس میں انکوائری میں مطلوب اکاؤنٹ افسر ڈاکٹر پرویز اسلم کی جانب سے دائر درخواست پر نیب کوجواب داخل کرانے کے لیے 28 اگست تک کی مہلت دے دی۔سماعت پر نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے جواب داخل کرانے کےلئے مہلت طلب کی گئی۔ دریں اثنا ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنماوں کے خلاف این آر او کے تحت ختم کیے گئے 7 ہزار 7 سو 93 مقدمات دوبارہ ری اوپن کیلئے دائر درخواست کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک لیے ملتوی کر دی ہے۔