بھارت میں زیر تعمیر اسٹیڈیم کا بجٹ 7 ارب مقرر

0

احمد آباد(امت نیوز )بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد گزشتہ برس گجرات کے شہر احمدآباد میں رکھا گیا اس گراؤنڈ کی تعمیر کی پہلی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر شائع کردی گئیں ۔مٹیرا اسٹیڈیم نامی یہ گراؤنڈ دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا میدان بننے جا رہا ہے، اس گراؤنڈ میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی ،اس وقت دنیا کے سب سے بڑے گراؤنڈ کا اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو حاصل ہے جس میں ایک لاکھ شائقین سماسکتے ہیں۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تمام تر جدید و عالمی سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ 7 ارب ہندوستانی روپے میں مکمل ہوگااس کی تعمیر حال میں مسمار کیے گئے سردار پٹیل اسٹیڈیم کی جگہ پرہوگی جس میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔کرکٹ اسٹیڈیم میں 76 کارپوریٹ باکس، تین پریکٹس گراؤنڈ، ایک انڈور کرکٹ اکیڈمی، چار ڈریسنگ روم، ایک کلب ہاؤس اور ایک اولمپک سائزکا سوئمنگ پول ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More