نواز لیگ کے کونسلر پر محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمود آباد تھانے میں مقامی وکیل کی مدعیت میں نواز لیگ کے کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔محمود آباد تھانے میں مقامی وکیل جام حبیب اللہ نے نون لیگی کونسلر ندیم آرائیں کے خلاف درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نون لیگی کونسلر کی جانب سے ارادہ قتل کی نیت سے مجھ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔حملے میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور بعدازاں نون لیگی کونسلر کی جانب سے انہیں مسلسل بااثر افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دلائی جارہی ہیں۔انہیں ملزم سے جان کا خطرہ ہے۔ پولیس نے مقامی وکیل جام حبیب اللہ کی مدعیت میں کونسلر ندیم آرائیں کے خلاف 156/18زیر دفعہ 337,504,427,اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او پیر شبیر حیدر نے بتایا کہ مقدمہ عدالتی حکم پر مقامی وکیل جام حبیب اللہ کی مدعیت میں ہوا ہے۔دونوں ایک ہی علاقے کے رہائشی اور ایک ہفتہ قبل دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔