سابق چیف جسٹس کا بیان لینے کیلئے کمیشن بنانے کی استدعا مسترد

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں وہ جسٹس فرخ عرفان کے بطور گواہ پیش نہیں ہونا چاہتے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فرخ عرفان کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیئرمین کونسل چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے ریفرنس میں پنجاب بار کونسل کے فریق بننے کی درخواست مسترد کر دی، اور کہا کہ ریفرنس سے بار کا کیا تعلق ہے۔جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان نے بیان دیا کہ کونسل سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلانا نہیں چاہتی، ان حالات میں عدالت کمیشن مقرر کر کے سابق چیف جسٹس کا بیان ریکارڈ کر لے۔جوڈیشل کونسل نے وکیل حامد خان کی کمیشن مقرر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی، اور ریمارکس دیئے کہ سابق چیف جسٹس کے بیان حلفی کی کوئی حثیت نہیں ہے، سابق چیف جسٹس فرخ عرفان کے بطور گواہ پیش نہیں ہونا چاہتے۔چیئرمین کونسل نے وکیل حامد خان سے استفسار کیا کہ گواہ سنجیو کمار کدھر ہیں؟۔ وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ سنجیو کمار کو تاحال ویزہ نہیں ملا اور ان کی اہلیہ بھی بیمار ہیں۔چیئرمین کونسل نے استفسار کیا کہ کونسل کی کارروائی کون سی تاریخ کو رکھیں؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ جوڈیشل کونسل دو ہفتوں کا وقت گواہان پیش کرنے کے لیے دے، ہمارے گواہ نثار بھٹی ۔ سید مشیر علی اور حسیب الرحمان بھی بیرون ملک ہیں،کونسل نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More