مقبوضہ کشمیر میں مزید2 نوجوان شہید
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو نوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کھم ریال میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا2حریت رہنمائوں حکیم عبدالرشید اورعمرعادل ڈارکوگرفتارکرلیاگیاہے۔مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگا۔