متحدہ دہشتگردرئیس مماو دیگر کوپیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے دوبارہ کھلنےوالے مقدمات میں متحدہ دہشتگردوں رئیس مما ۔مرزا نصیب بیگ اور عمیر صدیقی کو پیش نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی ۔ گذشتہ روز خصوصی عدالت میں سانحہ 12مئی کے دوبارہ کھلنے والےمقدمات کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ سانحہ 12مئی کے 65اے کلاس مقدمات میں سے 12مقدمات دوبارہ کھلنے پر عدالت کو منتقل کئے گئے تھے قبل ازیں 4مقدمے پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔ جن میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 21ملزمان نامزد ہیں۔ 4 مقدمات میں وسیم اختر و دیگر پر فرد جرم عائد ہے۔ ۔ مرزا نصیب بیگ کیخلاف مزید 3مقدمات خصوصی عدالت کو موصول ہوئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More