مرکزی جمعیت کا دو روزہ آل سندھ اہلحدیث کانفرنس کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کا اہم اجلاس صوبائی امیر مفتی یوسف قصوری کی زیر صدارت مرکز عثمان بن عفان قیوم آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو روزہ ” آل سندھ اہل حدیث کانفرنس “ 2اور 3مارچ کو مرکز توحید گلشن سیدان مین ناردرن بائی پاس میں ہوگی۔مفتی یوسف نے کہا کہ کانفرنس سندھ میں جماعتی استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔اجلاس میں پروفیسر ابراہیم طارق ، مولانا افضل سردار ، عامر نجیب ، مولانا عبدالرحمن ثاقب ، قاری خلیل الرحمن جاوید و دیگر ذمہ داران ے شرکت کی۔