بڑھتی آبادی پرسپریم کورٹ آج فیصلہ دے گی

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ ملک میں بڑھتی ہوئی ہوئی آبادی سے متعلق آج منگل کوفیصلہ جاری کرے گی جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ آبادی روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو یہ ملک کی تباہی ہوگی اور اس کے اثرات بہت برے ہوں گے۔انھوں نے یہ ریمارکس پیر کے روزدیے ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرادیا ہے۔چیف جسٹس نے سیکریٹری سے استفسار کیا کہ آبادی سے متعلق سرویز قابل اعتبار بھی ہوتے ہیں یا نہیں؟ یہ سروے دفاتر میں بیٹھ کر تو نہیں کیے جاتے؟سیکریٹری نے جواب دیا کہ نجی کمپنیوں سے سرویز کرواتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ آبادی کنٹرول کرنے کی سفارشات حکومت نے مان لی تھیں، آبادی کنٹرول سے متعلق فیصلہ جاری کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج منگل تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More