70ہزارڈاکٹرزکی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سینٹ کمیٹی کے ا جلاس میں ملک بھر میں 70ہزارڈاکٹرزکی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقومی صحت نےشدیدتشویش کا اظہار کرتےہوئےپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کوہدایت کی ہےکہ ایک ماہ میں ڈاکٹروں کی رجسٹریشن مکمل کی جائےاوررجسٹریشن نہ کروانے والےڈاکٹروں پرجرمانہ عائدکیاجائے۔کمیٹی کااجلاس پیرکےروز چیئرمین اشوک کمارکی زیرصدارت ہوا۔اس موقع پروزارت قومی صحت حکام نےکمیٹی کو پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹرزکےحوالےسےبریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایاگیاکہ پورےپاکستان میں 70ہزارڈاکٹرز کی رجسٹریشن ہی نہیں ہوئی۔ سینیٹر اشوک کمار نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز کی رجسٹریشن مکمل کرائی جائے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو بھی مراسلے بھجوائے جائیں۔ کمیٹی نے غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی فوری رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت قومی صحت سےسفارش کی کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈاکٹرز پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More