تہران(امت نیوز ) ایران کے شہرکاراج میں فوجی کارگو طیارہ گرکرتباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔فلائٹ انجینئر معجزانہ طور پر بچ گیا ،جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا،ملبے سے 7 لاشیں نکال لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی فوجی کارگو طیارہ کاراج میں آباد ی اور ایئرپورٹ کے درمیان دیوار سے جا ٹکرایا۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جائے وقوعہ سے بڑے پیمانے پر دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچ گئے ۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا تھا ،جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔یہ معلوم نہیں ہوا کہ آبادی کو کتنا نقصان پہنچا۔ایرانی حکام نے فوجی کارگوطیارے کےتباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکارہ طیارہ کرغیزستان سے گوشت لے کر آرہا تھا ۔