عمران خان کو ہمشیرہ کی جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی-حمزہ شہباز
لاہور(امت نیوز) حمزہ شہباز نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہمشیرہ کی جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی، عمران نیازی نے کہا تھا ایمنسٹی اسکیم کونہیں مانتا، علیمہ خان کی جائیداد پہلے دبئی اب امریکا سے نکلیں، نیازی صاحب یہ مکافات عمل ہے ۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پھر کنٹینر پر چڑھ کر قوم سے معافی مانگیں گے، ان کا اپنا دامن داغدار ہے، کس منہ سے اپوزیشن پر روزانہ الزامات لگاتے ہیں۔