پی ایس ایل کی سیکورٹی کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد

0

کراچی(امت نیوز) کراچی میں پاکستان سُپر لیگ کے اہم میچوں کے انعقاد اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے دورہ پر چھائے بے یقیقنی کے بادل چھٹ گئے۔ پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی سے متعلق اجلاس دو بار ملتوی ہونے کے بعد بالآخر منگل کے روز بلایاگیا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، ایئرپورس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف)، پولیس، رینجرز، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ سیکورٹی پلان میں تاخیر کے باعث ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کا دورہ کراچی بھی کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا تھا، تاہم ویمن سیریز کو حتمی شکل دے دے گئی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 3 فروری تک کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ جبکہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز 7 مارچ سے شروع ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More