صحت کی سہولیات عوام کو دہلیز تک پہنچا رہے ہیں- مرتضیٰ وہاب

0

کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دوائیں مہنگی کر کے صحت کی سہولیات کو عوام کی پہنچ سے دور کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی کے سیٹیلائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس کے ذریعے صحت کی معیاری سہولیات لوگوں کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کوسندھ دھرتی پر خوش آمدید کہتے ہیں لیکن اگر وہ سازشی وائسرائے بن کر آئے تو قبول نہیں۔ منگل کو لانڈھی میں این آئی سی وی ڈی کے آٹھویں چیسٹ پین یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی یونٹس کا جال پورے سندھ میں بچھادیا گیا ہے،جب یہ اسپتال18ترمیم کے بعد ہمارے حوالے کیا گیا توہم نے اسے بنا کر دکھایا، اندرون سندھ سے اب کراچی مریض کم لائے جارہے ہیں، کیوں کہ سکھر، ٹنڈو محمد خان جیسے شہروں میں مریض استفادہ کررہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہتر انتظامی امور کے لیے اس ادارے کا نام تبدیل کیا ہے۔مئیر کراچی وسیم اخترنے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کی کاوشوں کوسراہتاہوں،ہزاروں مریضوں کو ان یونٹس سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ڈاکٹر ندیم قمرنے کہا کہ دنیا کے بہترین دل کے اسپتالوں میں اب این آئی سی وی ڈی کا شمار ہوتا ہے،بہترین انجیو پلاسٹی میں این آئی سی وی ڈی کا نام ہے،ہمارا شمار دنیا کے نامور اسپتالوں میں ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More