نجی اسکولوں کو 2018 میں وصول کردہ ایک ماہ کی فیس واپس کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالتی حکم کے بعد ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز منسوب حسین صدیقی نے نجی تعلیمی اداروں کو جون اور جولائی 2018 کی وصول کردہ فیسوں میں سے ایک ماہ کی فیس واپس کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔رواں برس گرمیوں کی تعطیلات کی فیس مئی و جون میں ہی وصول کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ 5 ہزار سے زائد فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں کو 20فیصد فیس کم کرنے کابھی حکم دے دیا ہے ۔ اسی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال یعنی 2019 میں ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات مئی اور جون میں ہوں گی ۔ان کی فیس بھی انہی چھٹیوں میں ہی وصول کی جائیں جبکہ اس سے قبل اسکولوں کی انتظامیہ جون وجولائی کی فیسیں جنوری و فروری میں لیتے رہے ہیں۔اب بھی بعض اسکولوں کے مالکان کی جانب سے تعطیلات کی فیس ابھی سے لینے کی شکایات سامنے آنے لگی تھیں جس پر متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی نجی اسکول انتظامیہ نے ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے زبردستی جون جولائی کی فیسیں لیں تو ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی ۔
٭٭٭٭٭