پی پی رہنما فیصل سخی بٹ گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئے

0

اسلام آباد (نمائندہ امت ) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل سخی بٹ پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر جاری تحقیقات میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ بدھ کو دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ بطور شہری مجھے اپنی جائیداد کی فروخت کا حق حاصل ہے ، پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ چیئرمین نیب کو اختیار نہیں کہ وہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر سوال کریں، اس میں پبلک منی کا کوئی عمل دخل نہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب میں شامل تفتیش ہوکر زمین کی فروخت کی دستاویزات پیش کر چکا ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی طرف سے گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More