اپوزیشن نے اتحاد برائے بحالی کرپشن بنالیا-فواد چوہدری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد برائے بحالی کرپشن بنایا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ تبدیلی کے دہانے پرہے اور ملاقاتوں سےمراد علی شاہ کے جانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں،پیپلز پارٹی کےارکان کے تعاون سے ہی صوبے میں تبدیلی لائی جائے گی۔