مقبوضہ کشمیر – 4 اسنائپر حملوں میں بھارتی اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک – 3 فوجی زخمی

0

لاہور(نمائندہ امت)بھارتی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ مقبوضہ جموں میں کٹھوعہ، سانبہ اور راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں مبینہ طور پرایک ہی دن میں چار سنائپر حملے کئے گئے ہیں جس میں ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک ہو گیا جبکہ 3 بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے بعد کنٹرول لائن پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو ہمہ وقت مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ سانبہ سیکٹر میں مبینہ طور پر پاکستان رینجرز نے اسنائپر حملہ کر کے ایک بی ایس ایف افسر کو نشانہ بنایا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ ہلاک ہو گیا۔اس واقعہ کےبعدپاکستان اور بھارتی افواج کے مابین فائرنگ بھی ہوئی۔اسنائپر حملہ میں ہلاک ہونے والے فوجی افسر کا نام ونیائے پرساد بتایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کٹھوعہ میں بھی سنائپر حملہ میں ایک بی ایس ایف اہلکار بری طرح زخمی ہوا ہے۔ اسی طرح راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں بھی اسنائپر حملوں میں دو بی ایس ایف اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

لاہور(نمائندہ امت)بھارتی فوج اور عسکری حکام نے26جنوری یوم جمہوریہ کی آمدسےقبل واویلا شروع کردیا۔بھارتی ایجنسیوں نےدعویٰ کیاہےکہ 26 جنوری اورفروری میں افضل گوروکےیوم شہادت پرکشمیری مجاہدین بڑےحملوں کی تیاری کررہے ہیں۔اس سلسلہ میں یہ دعویٰ بھی کیاگیاہےکہ کشمیری جہادی تنظیم جیش محمدکےسربراہ مولانامسعوداظہرنےبھی حملوں کی ایک ٹیم کشمیربھیجی ہے جس میں ان کابھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایجنسیوں نےاپنی رپورٹ میں کہاہےکہ کشمیری مجاہدین کی ایک ٹیم پونچھ کےراستےکشمیرمیں داخل ہوئی ہے۔ مولانا مسعوداظہر کاایک بھانجا طلحہ رشیدکشمیر میں شہید ہوا تھا اب انہوں نےاپنےبھتیجےکوکشمیر بھیجاہے۔ بھارتی میڈیا کاکہناہےکہ کشمیری مجاہدین شمالی کشمیرکےکسی محفوظ گھرمیں موجودہیں اور یہ کہ اس ٹیم میں حذیفہ کےعلاوہ دیگراراکین میں محمدعمراورمحمداسماعیل بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کاکہنا ہےکہ کشمیری مجاہدین کی یہ ٹیم جموں کشمیر ہائی وےپر بھارتی فوج او رسی آرپی ایف کےکیمپوں کونشانہ بنا سکتی ہے۔یہ بھی کہاگیا ہےکہ مذکورہ ٹیم افضل گورو بریگیڈ سےتعلق رکھتی ہےجوپہلےبھی بھارتی فوج کیخلاف کئی حملوں میں شامل رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کاکہناہےکہ پٹھان کوٹ ایئربیس پرہونے والےحملےمیں اسی بریگیڈ کا نام سامنے آیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More