آسڑیلیا میں آبی حیات کو بچانے کیلئے دریاؤں میں آکسیجن ڈالی جائیگی

0

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر سے آبی حیات کو سرپیش خطرات کی وجہ سےمچھلیوں اور دیگر آبی حیات بچانے کیلئےدریاؤں میں مصنوعی طور پر آکسیجن پمپ کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔آسٹریلوی حکومت نے اعلان شدید گرمی سے لاکھوں مچھلیوں کے مرنے کے بعد کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ساؤتھ ویلز کے ڈارلنگ دریا میں لاکھوں کی تعداد میں مری ہوئی مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرتی ہوئی ملی تھیں۔ ماہرین اس کی وجہ حالیہ گرمی کی لہر، خشک سالی اور پانی میں آکسیجن کم کر دینے والی کائی کو قرار دے رہے ہیں۔پانی کی ریجنل وزیر نیال بلیئر کا کہنا ہے کہ بیٹری سے چلنے والے 16 ایئریٹرز خرید لیے گئے ہیں، جنہیں خشک سالی سے متاثرہ آبی جگہوں پر رکھا جائے گا۔اس وقت دنیا کے زیادہ تر ممالک سردی کی زد میں ہیں لیکن آسٹریلیا میں شدید گرمی نےانسانوں کیساتھ جانوروں کو بھی ہلاکت میں ڈال رکھا ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے نیو ساؤتھ ویلز میں پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More