پولیس پارٹی پرکشمیریمجاہدین کےگرنیڈحملے میں 3شدیدزخمی

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ سری نگرمیں کشمیری مجاہدین نےپولیس کی پٹرولنگ پارٹی پرگرنیڈحملہ کیاہےجس کےنتیجہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت3اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔بھارتی فوج نےشدیدبرفباری کےدوران بانڈی پورہ کےعلاقےحاجن میں بڑےپیمانےپرنام نہادسرچ آپریشن شروع کردیاہے اوراس دوران سخت سردی میں لوگوں کو گھروں سےنکال کر ٹھٹھرنےپرمجبورکیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق سری نگرمیں کشمیری مجاہدین کی جانب سے پھینکا گیا گرنیڈ زوردار دھماکہ سےپھٹاجس کےنتیجے میں پولیس کی پٹرولنگ پارٹی کے 3اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔زخمیوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔تینوں زخمیوں کوصدرہسپتال میں داخل کروادیاگیا۔ بھارتی فورسزنےدھماکےکےبعدسری نگرمیں نام نہادسرچ آپریشن کاسلسلہ تیزکردیاہے۔بھارتی فوج کی 13راشٹریہ رائفلز،45بٹالین سی آرپی ایف اور ایس اوجی کی مشترکہ ٹیم نےحاجن بانڈی پورہ کےڈانگرمحلہ گاؤں میں بڑےپیمانےپرسرچ آپریشن کیا۔بھارتی فورسزنےقریبی دیہات کوبھی سیل کرکےلوگوں کے چلنے پھرنےپرمکمل طور پر پابندی عائدکردی۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیاہےکہ گاؤں میں کئی کشمیری مجاہدین موجود ہیں۔ بھارتی فوج نے مزیداضافی نفری طلب کرکےمزیدکئی علاقوں کومحاصرےمیں لے لیا ہے جبکہ جگہ جگہ کانٹے دارتار بھی نصب کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More