منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے احمدعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سابق سینیٹر احمدعلی کو 29جنوری تک گرفتار کر نے سے روک دیا ۔ گذشتہ روز متحدہ بانی الطاف حسین و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت پرسابق سینیٹر احمد علی کے وکیل شہباز کھوسہ اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ ایف آئی اے نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو سابق سینیٹر احمد علی کو 29 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق احمدعلی مقدمہ میں نامزد ہیں ۔جبکہ بابر غوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد ہ وہرہ کو مفرور قرار دیا تھا اوران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More